سنٹرل جیل ہری پور میں سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری

جمعہ 24 مارچ 2017 21:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) سنٹرل جیل ہری پور میں بند سزائے موت کے قیدی امیر بہادر کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں، 28 ما رچ کو سزا پر عمل درآمد کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل ہری پور میں بند سزائے موت کے قیدی امیر بہا در ولد شیر بہادر کے مبینہ طور پر ڈیتھ وارنٹ جار ی کر دیئے گئے ہیں جس پر 28 مارچ کو عمل در آ مد کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مجرم امیر بہادر کا تعلق نوشہرہ سے ہے جس کو قتل کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ نے سزائے موت کی سزا سنا رکھی تھی تاہم سزا پر عمل درآمد سے قبل مجرم کی اہلخانہ سے آخری ملاقات بھی کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :