خانپور ڈیم میں پانی کی سطح 1943.90 فٹ تک پہنچ گئی، راولپنڈی/اسلام آباد کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

جمعہ 24 مارچ 2017 21:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) خانپور ڈیم میں پانی کی سطح 1943.90 فٹ تک پہنچ گئی، راولپنڈی اور اسلام آباد کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کو پانی فراہم کرنے والے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح 1943.90 فٹ ہو گئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 59.55 اور اخراج 189.18 کیوسک ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو معمول کے مطابق 60 کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب موسم خوشگوار ہوتے ہی ہری پور کے سیاحتی مقام خانپور ڈیم کو سیاحو ں نے اپنا مسکن بنا لیا ہے جہاں آ کر کوئی واٹر بوٹس کی سیر کر کے لطف اندوز ہو رہا ہے تو کوئی فیملی کے ساتھ اونٹ کی سواری اور کشتی رانی کے مزے لینے میں مصروف ہے۔ اکثر سیاح ان حسین اور دلکش نظاروں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کیلئے سیلفیاں بنا کر ان لمحات کو ہمیشہ کیلئے یادگار بنا رہے ہیں۔ خانپور ڈیم پر آنے والے سیاحو ں کا کہنا ہے کہ حکومت خانپور ڈیم پر سیاحو ں کی سہولیات کیلئے عملی اقدامات کرے تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :