سنٹرل جیل ہری پور میں خواتین قیدیوں کیلئے قائم دستکاری سنٹر بند ، بیت المال نے سامان شفٹ کر دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 21:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) سنٹرل جیل ہری پور کی انتظامیہ نے بیت المال کے زیراہتمام چلنے والا خواتین قیدیوںکا دستکاری سنٹر بند کر دیا، محکمہ بیت المال نے سامان باہر شفٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ہری پور کے اندر خواتین قیدیوں کو ہنر مند بنانے کیلئے محکمہ بیت المال کی جانب سے بنایا جانے والا دستکاری سنٹر جیل انتظامیہ نے مستقل طور پر بند کر دیا ہے جس کے بعد بیت المال کے مقامی آفس نے سامان جیل سے باہر شفٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے قیدیوں کو معاشرہ کا مفید شہری بنانے اور جیلوں کے نظام کو درست کرنے کے دعوے مبینہ طور پر دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ سنٹرل جیل میں خواتین اسیران کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ 30 روپے یومیہ، سلائی مشینیں اور دیگر چیزیں بھی فراہم کی جاتی تھیں تاہم جیل انتظامیہ نے سکیورٹی رسک کا نام دیکر این جی اوز کے ساتھ سرکاری ادارہ کے ملازمین کی بھی انٹری بند کر رکھی ہے جس کے باعث خواتین قیدی ہنر مندی سے محر وم ہو رہی ہیں جو ان کی آئندہ زندگی میں مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :