پنجاب بھر میں749ٹریفک حادثات میں7ا فراد جاں بحق،883زخمی

جمعہ 24 مارچ 2017 21:20

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پنجاب بھر میں749ٹریفک حادثات میں7ا فراد جاں بحق،883زخمی ہوئے،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر749روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں646افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں230افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں7افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 345ڈرائیور20کم عمرڈرائیور،428مسافراور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :