کمشنر نے لاہور سائٹ سینگ بس کے دو نئے روٹس کی منظوری دیدی

جمعہ 24 مارچ 2017 21:18

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے لاہور سائٹ سینگ بس کے دو نئے روٹس کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ فلیٹ میں مزید تین بسوں کے اضافہ سے تفریحی سرگرمیوں کو جلا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں ، لاہور سے باہر کے شہروں اور دیگر صوبوں سے بڑی تعداد میں لوگ اس سروس سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔

لاہور کی تاریخی و ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ سائٹ سینگ بسیں خود بھی لاہور کی خوبصورتی میں ایک اضافہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہارکمشنر لاہور ڈویژن عبدا لله خان سنبل نے لاہور سائٹ سینگ بسوں کے نئے روٹس کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سمیر احمد سید، سی ٹی او لاہور رائے اعجاز، ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپویشن پنجاب احمر ملک، جی ایم آپریشنز اسجد غنی و پی ایچ اے کے ڈائریکٹر و دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی ٹی ڈی سی پی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ تین بسوں کی شمولیت سے اب لاہور سائٹ سینگ فلیٹ میں بسوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے اور دو نئے روٹس کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ایک روٹ قذافی اسٹیڈیم تا گریٹر اقبال پارک اور دوسرا روٹ قذافی اسٹیڈیم تا واہگہ بارڈر شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی سی پی کے ہیلپ نمبر ہر وقت میسر ہیں جس پر لوگ بڑی تعداد میں رابطہ کرکے بکنگ کراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :