سی پی ایس پی بین الاقوامی بیسک لائف سپورٹ کورسز کا دائرہ کار بڑھا رہا ہے،پروفیسر ظفراللہ چوہدری

جمعہ 24 مارچ 2017 21:18

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنزپاکستان کے صدر پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے کہا کہ سی پی ایس پی بین الاقوامی بیسک لائف سپورٹ کورس کا دائرہ کار بڑھا رہا ہے۔ ایڈوانس سکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر ابرار اشرف علی نے ابتدائی مراحل میں تمام زیر تربیت ڈاکٹرز کو مرحلہ وار بیسک لائف سپوٹ کورس میں تربیت دی جس کا مقصد ہارٹ اٹیک کی صورت میں ضروری ابتدائی طبی امداد دی جا سکے۔

دوسرے مرحلے میں نرسز،پیرامیڈیکل سمیت عام پڑھے لکھے طبقے اور سکولز ،کالجز کے طلباء کو تربیت دینا شروع کی ہے تاکہ ابتدائی طبی امداد میں مہارت ہوسکے ۔سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں ابتدائی طبی امداد کی تعلیم و تربیت بہت ضروری ہے تاکہ بروقت طبی امداد سے انسانی جان کو بچایاجا سکے اور شرح اموات میں کمی میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

بیسک لائف سپورٹ کورس سی پی ایس پی کی طبی تعلیم و تربیت کا لازمی جزو ہے تاکہ ڈاکٹرز کو ابتدائی طبی تربیت دے کر مریض کی جان بچانے میں ضروری مدد مل سکے۔ سوسائٹی آف سرجنز کی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر تمام شرکت کرنے والے ڈاکٹرز،فارماسوٹیکل کمپنیز سمیت شرکاء کے لئے کورسز کا اھتمام کیا گیا جس میں 200سے زائد شرکاء کو تربیت دی گئی۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے باہمی اشتراک سے تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :