ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سکولوں کی کارکردگی مزید بہتر کریں،ڈی سی لاہور

جمعہ 24 مارچ 2017 21:18

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اجلاس نادر ہال ڈی سی آفس میں ہوا۔اجلاس میں سی ای او (ایجوکیشن اتھارٹی) لاہور ،ڈی ایم او لاہور ،ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ (ایجوکیشن )افسران نے شرکت کی۔ڈی ایم او (ایجوکیشن)اخترحسین بخاری نے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو اساتذہ و بچوں کی حاضری،صفائی ستھرائی،افسران کی سکولوں کی چیکنگ ،نئے کلاس رومز کی تعمیر کے حوالے سے کا رکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر ڈی سی سمیراحمد سید نے ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ (ایجوکیشن)افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سکولوں کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اورمسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی ای او (ایجوکیشن اتھارٹی) کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے حوالے سے بنائے گئے تمام اہداف کو پورا کریں۔ڈی سی لاہور نے تعلیمی اہداف پورے نہ کر نے والے ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ (ایجوکیشن ) افسران کی سرزنش کی اور ناقص کا رکردگی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز (زنانہ ومردانہ)کینٹ اور ماڈل ٹائون کو شو کاز نوٹسسز جا ری کیے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے اعلیٰ کارکردگی پر ڈسٹرکٹ آفیسر (زنانہ و مردانہ)شالیمار اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (مردانہ) سٹی کو شا با ش دی۔

متعلقہ عنوان :