فیملی ہیلتھ سنٹرز اور کلینکس میں مطلوبہ سامان اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،ذکیہ شاہنواز

جمعہ 24 مارچ 2017 21:18

فیملی ہیلتھ سنٹرز اور کلینکس میں مطلوبہ سامان اور ادویات کی فراہمی ..
لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)صوبائی وزیر تحفظ ما حول بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ بہبودآبادی کے پنجاب بھر کے تمام فیملی ہیلتھ سنٹرز اور کلینکس میں مطلوبہ سامان اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے محکمہ صحت اور تعلیم کے محکموں کے اشتراک سے عوام الناس میں فیملی پلاننگ اور بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی ،اقتصادی اور صحت سے متعلق مسائل بارے مکمل آگاہی فراہم کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسلے کاحل ا نسان کی سوچ کے ترقی پسند ہونے اور اپنا فیملی سائز اپنے وسائل کے مطابق تشکیل دینے میںہے اس سلسلے میں ہمارے کونسلرزبچوں میں مناسب وقفہ اورزچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے لوگوں میں شعور پیدا کر رہے ہیں۔