رکن صوبائی اسمبلی محمدعمر جعفر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 21:08

رحیم یارخان۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمدعمر جعفر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رحیم یار خان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔چوہدری محمد عمر جعفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت صحت و تعلیم کے شعبوں پر ایک خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو عصر حاضر کی تمام جدید سہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ حلقہ میں نئے تعلیمی ادا روں کا قیام اور پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ترجیحی بنیادوں پر کروں گا۔اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ ذوالفقار علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کالج کی نئی عمارت پر 269ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔نئی عمارت میں اکیڈمک بلاکس کے ساتھ ساتھ ملٹی پرپز ہال، بس اسٹینڈ، کنٹین، ہاسٹل، پرنسپل رہائش گاہ سمیت دیگر کواٹر شامل ہیں ۔پرنسپل عامرہ لون نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد عمر جعفر کی علم دوستی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :