ضلع ڈیرہ غازیخان میں600پولٹری یونٹ سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے،ڈاکٹرتوصیف طاہر

جمعہ 24 مارچ 2017 21:05

ڈی جی خان۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر توصیف طاہر نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں600پولٹری یونٹ سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے جس کیلئے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ 800روپے کے رعایتی نرخ پر مرغا سمیت چھ پرندے 27اور 28مارچ کو فراہم کیے جائیں گے او رہر تحصیل کیلئے 200پولٹری یونٹس مختص کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر توصیف طاہر نے لائیو سٹاک کے افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں نکلیں اور حکومت پنجاب کے اقدامات سے متعلق تشہیراورآگاہی دیں۔