سرکاری ونجی رقبہ پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ،کمشنر ڈیرہ

جمعہ 24 مارچ 2017 21:05

ڈی جی خان۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ سرکاری ونجی رقبہ پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں، بہتر نگہداشت کر کے پودوں کو تناور درخت بنایا جائے، انسانی زندگی کی بقاء اور پرفضا ماحول کیلئے درخت اہم کردارادا کرتے ہیں ․ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ انہوںنے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل میں بوائز سکاوٹس اور افسران کے ہمراہ پودا لگانے کے موقع پرکہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی ․ کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاکہ درخت انسان کیلئے آکسیجن فراہم کرتے ہیںدرختوں سے دریائی کٹائو اور سیلاب میں کمی آتی ہے۔سول سوسائٹی کا ہرفرد اپنے حصے کا ایک پودا ضرورلگائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فارو ق احمد ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر حسین چانڈیہ ، اے سی کوٹ چھٹہ عبدالجبار ، سی ای او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، ریجنل ہیڈبوائز سکاوٹس ملک عرفان سمیت دیگر افسران اورسکاوٹس موجود تھے ۔