پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں،30افراد گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

جمعہ 24 مارچ 2017 21:04

ملتان۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 31افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم فرحان سے 2 بوتل شراب، ملزم صفدر سے 2 بوتل شراب، ملزم شعیب سے 2 بوتل شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم اسلم سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم افضل سے 40 گرام چرس، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد مشتاق سے 17 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم ندیم سے 200 گرام چرس ،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم حسنین عباس سے خنجر،پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم اظہر سے پسٹل 30 بور اور ملزم صفدر سے پسٹل 30 بوربرآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ون ویلنگ کرنیوالے نوجوانوں کے خلاف کاروائی کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد فیضان ،پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم ثمان قریشی، طارق علی ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم ذوالفقار، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم عادل اور یاسر، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عطاء اللہ کو قابو کرلیا۔پولیس نے موٹرسائیکل تھانوں میں بند کردیا۔

دریں اثناء ملتان پولیس نی13اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاجن میں سی1کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ12ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران133نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں434نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی128موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :