بورے والا،شہر میں موٹر سائیکل چور گروہ سرگرم ،ایک ہی دن میں 7موٹرسائیکلیں چوری

جمعہ 24 مارچ 2017 21:04

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) شہر میں موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ سرگرم مختلف گھروں سے 7موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں پولیس گروہ کو پکڑنے میں ناکام شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹائون کی حدود میں موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران نا معلوم چور گھروں کی دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو جاتے ہیں اور گیراج میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے لے جاتے ہیں پہلی واردات لاٹ بھٹیاں چک نمبر 451/EBکے رہائشی دائم مجید جو کہ پرائیویٹ ادارے کا ملازم ہے کے گیراج سے 2موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں دوسری واردات شادمان کالونی کے رہائشی سردار محمدکے گھر سے 2موٹر سائیکلیںچوری ہوئیںجبکہ Zبلاک کے رہائشی محمد یاسر کے گھر سے بھی 3موٹر سائیکلیں 125اور CDموٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں جبکہ موٹر سائیکلوں پر گھر جاتے ہوئے کئی دوکانداروں سے بھی موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع ڈاکٹر امتیاز احمد کے کلینک سے بھی نا معلوم چور دن دھاڑے لاکھوں کا سامان لوٹ کر فرار ہو چکے ہیں پولیس ابھی تک کسی ایک بھی واردات کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوئی جس سے شہر میں خوف کی فضا قائم ہے اور شہری سراپا احتجاج اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آر پی او ملتان بورے والا شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال واپس دلوائیں شہری دائم نے کہا کہ تھانہ میں درخواست دینے کے باوجود پولیس نے ان کی واردات کا ابھی تک مقدمہ درج نہ کیا ہے جو کہ اس کے ساتھ پولیس کی طرف سے زیادتی کی جا رہی ہے حالانکہ 15پر پولیس جائے وقوعہ پر موقع پر پہنچی ہے ۔

متعلقہ عنوان :