بورے والا،پولیس تھانہ شیخ فاضل نے گاڑی سے 16کلوگرام منشیات برآمد کر لی،3ملزمان گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2017 21:04

بورے والا:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پولیس تھانہ شیخ فاضل نے ناکہ پرکار میں سوارتین افراد کوگرفتار کر کے کار سے سے لاکھوں روپے مالیت کی 16کلو چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے واقعات کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل ملک ریاض احمد نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پل 100پر ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والی ایک مشکوک کار نمبری783-AADکی تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں سے 16کلو800گرام چرس برآمد ہوئی کار میں سوار محمد زاہد اقبال قوم سیال سکنہ 228/EBکو گرفتار کر لیا ،محمد سلیم آرائیں سکنہ 16/WBجو کہ کے کار نمبر 2884-lEEمیں سوار تھا کی تلاشی لو تو اس سے 2400گرام چرس برآمد ہوئی ،اے ایس آئی سہیل وارث نے صابر حسین قوم لاکھٹ سکنہ پل محسن شاہ 37/WBکو روک کر تلاشی لی تو اس سے 1300گرام چرس برآمد ہوئی تھانہ شیخ فاضل پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے 9-Cمنشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :