مسلم لیگ پاکستان کی خالق اور اس کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے ،یوم پاکستان کا دن ہمیں تجدید عہد کا درس دیتا ہے اور ہمیں اس دن مل کر اس کی حفاظت کا عہد کرنا چاہیے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں کا تقریب سے خطاب

جمعہ 24 مارچ 2017 21:04

بورے والا :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق اور اس کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے یوم پاکستان کا دن ہمیں تجدید عہد کا درس دیتا ہے اور ہمیں اس دن مل کر اس کی حفاظت کا عہد کرنا چاہیے ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر مسلم لیگی یوسی چیئر مینوں ،کونسلروں ،عہدیداروں اور ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تقریب میں مسلم لیگ ن کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری محمدصغیر رامے ،صدر مرکزی انجمن تاجران محمدجمیل بھٹی ،نائب صدر چاچا محمد اسلم ،سابق ناظمین چوہدری عبدالرشید بگیانوالہ ،چوہدری عبدالمجید نمبردار ،چوہدری احسان اللہ گھمن ،حاجی ملک محمد سرفراز لنگڑیال ،حافظ رضوان عابد آرائیں ،چوہدری نوید احمد ،محمد شاہد پی ایس او ،کونسلر ملک رحمت علی ،میاںثناء اللہ رحمانی ،میاں محمد شاہد ،محمد طارق آرائیں ،چوہدری محمد رمضان ،چوہدری فرخ اسلام کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے لاکھوں پاکستانیوں نے قربانیاں دیں جن مسلمانوں نے بھارت سے پاکستان ہجرت کی یہ ہجرت دنیااسلام کی سب سے بڑی ہجرت تھی۔