ٹی بی کے عالمی دن پرملتان سمیت جنوبی پنجاب میںتقریبات کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 20:34

ٹی بی کے عالمی دن پرملتان سمیت جنوبی پنجاب میںتقریبات کا اہتمام کیا ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) ٹی بی کے عالمی دن پرملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں سرکاری ونجی سطح پرتقریبات کا انعقادکیا گیا ،ملتان میں کارڈیالوجی اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل ونرسنگ سٹاف نے پریس کلب تک ٹی بی اگاہی واک کا انعقادد کیا ،جس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل ونرسنگ سٹاف نے کثیرتعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبک۔

(جاری ہے)

واک کے شرکا کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ٹی بی جیسے موذی مرض سے متعلق شہریوں کو اگاہی فراہم کرنا ہے ۔دوسری طرف ملتان میں ہیلتھ سیکٹر کی این جی اوز نے بھی ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا۔

متعلقہ عنوان :