چکوال،موٹر وے پر کلر کہار انٹر چینج کے قریب گاڑی الٹنے سے 2 بھائی جاںبحق ،پانچ افراد شدید زخمی

جمعہ 24 مارچ 2017 20:33

چکوال،موٹر وے پر کلر کہار انٹر چینج کے قریب گاڑی الٹنے سے 2  بھائی جاںبحق ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) موٹر وے پر کلر کہار انٹر چینج کے قریب ہائی روف ویگن الٹ جانے سے دو سگے بھائی جاںبحق اور پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے بدقسمت خاندان مذکورہ ہائی ایس پر جوہر آباد سے اسلام آباد ائیر پورٹ لندن جانے کیلئے آ رہا تھا کہ علی الصبح پانچ بجے جمعہ کے روز ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی اور تیز رفتار ہائی ایس ریلنگ سے ٹکرا کر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں عبدالقدیر اور عبدالصغیر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والوںمیں دو بچے اور دو خواتین کے علاوہ ڈرائیوربھی شامل ہیں ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو فور ی طور پر فوجی فائونڈیشن ہسپتال کلرکہار منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :