لاہور ہائیکورٹ کا ملازمین کی وقت پر حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ملازمین کو بائیو میٹرک سافٹ وئیر میں رجسٹریشن کرانے کا حکم

جمعہ 24 مارچ 2017 20:29

لاہور ہائیکورٹ کا ملازمین کی وقت پر حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ملازمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے ملازمین کی وقت پر حاضری یقینی بنانا مشکل ‘ملازمین کو نئے سافٹ و ئیر میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ملازمین کی بروقت حاضری کیلئے نیا سافٹ وئیر متعارف کرا دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ملازمین کو بائیو میٹرک سافٹ وئیر میں رجسٹریشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے مراسلے کے مطابق ملازمین کے پہلے بائیو میٹرک سسٹم میں مشکلات آرہی ہیں لہذا افسران اور ملازمین نئے سافٹ وئیر پر رجسٹریشن کرائیں، ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 روز میں رجسٹریشن مکمل کرالیں۔

متعلقہ عنوان :