بلدیہ انسدادتجاوزات سیل نے فٹ پاتھوںاورسڑکوں پر لگے ہوئے بل بورڈ گرانے شروع کردیئے

جمعہ 24 مارچ 2017 20:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی نگرانی میں بلدیہ انسدادتجاوزات سیل کے عملے نے شہر اورگردونواح کی فٹ پاتھوںاورسڑکوں پر لگے ہوئے بل بورڈ گرانے شروع کردیئے، رسالہ روڈ ،فوجداری روڈ،ہوش محمد شیدی چوک اورتلک چاڑی سینٹ میری اسکول چوک پرلگے بل بورڈ زکوالیکٹرک آلات سے کاٹنے کے بعد گرادیا گیا،ٹھکیداروں کی شدید مزاحمت پرڈپٹی کمشنر نے بلاامتیاز کارروائی جاری کررکھنے کا حکم دیدیا،اتوار تک تمام ٹھکیداروں کو شہر بھر سے بل بورڈزہٹانے کا انتباہ دیدیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلدیہ انسدادتجاوزات سیل ڈائریکٹرتوحیداحمد کی سرکردگی میں ڈپٹی کمشنرانور علی شر کے نگرانی میں شہر اورگردونواح میں سڑکوں ،فٹ پاتھوں پر لگے بل بورڈزہٹانے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیاگیا،کارروائی کے دوران رسالہ روڈپٹرول پمپ کے سامنے ،ہوش محمد شیدی چوک،فوجداری روڈ،تلک چاڑی سینٹ میری چوک پرلگے بل بورڈز کے پول الیکٹرک آلات سے کاٹنے کے بعد انہیں گرادیا گیا،اس موقع پر بل بورڈزمالکان کی جانب سے کارروائی روکنے کے لئے شدید مزاحمت کی گئی ،جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسدادتجاوزات سیل کے عملے کوبغیر کسی دبائوکے اثررسوخ کو خاطر میں نہ لاکربھرپورکارروائی جاری رکھنے کا حکم دیاہے ،اس موقع پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اوربلدیہ عملے کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے بل بورڈ مالکان کو انتباہ کیا کہ وہ اتوار تک دوروز کے اندراندرشہر کی تمام سڑکوں،فٹ پاتھوں،سرکاری ،نجی متروکہ وقف املاک پرلگے بل بورڈز رضاکارانہ طور پرہٹادیں ورنہ انہیں گراکرتحویل میں لے لیا جائے گا۔