حیدرآباد میں دوجعلی پولیس اہلکار گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2017 20:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) حیدرآباد میں دوجعلی پولیس اہلکار گرفتار ،متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے،حیدرآباد میں پھلیلی پولیس کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او رانا پرویز کی قیادت میں دو جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے پھلیلی سے گرفتار ہو نے والا ایک شخص غلام مصطفیٰ ولد غلام محمد خاص خیلی جعلی ایس ایچ او اولڈ ہالہ ضلع مٹیاری کا ایس ایچ او بنا ہوا تھا جبکہ اس کے ساتھ ایک جعلی اہلکارشاہد ملاح ولد غلام علی بھی گرفتار ہوا ہے دونوں سے ایک ٹویوٹا کرولااور دو پولیس کی وردیاں اور اسلحہ کے علاوہ موبائل فونز اور رقم بھی برآمد ہو ئی ہے یہ دونوں گرفتار جعلی اہلکار متعدد وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :