باجوڑایجنسی ،تحصیل سلارزئی کے علاقے تنگی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

جمعہ 24 مارچ 2017 20:25

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)باجوڑایجنسی میں دو افراد کی لاشیں برآمد ۔ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی کے علاقے تنگی سے عرب خان نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ کسئی خوڑ کے علاقے سے فضل الرحمن ولد گل زمان سکنہ پشت کی لاش بر آمد ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاشیں ویرانے میں پھینک دی تھی ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر ورثاء کے حوالے کردی ہیں ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔