پاکستان کی سا لمیت بقا اولین ترجیح ہے ،لیویزنے دہشتگردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دیں ہیں، پولیٹکل ایجنٹ

جمعہ 24 مارچ 2017 20:21

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پولیٹکل ایجنٹ اور کمانڈنٹ لیویز خیبر کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت اور بقا اولین ترجیح ہے ۔لیویز اور خاصہ دار فورس کی قربانیاں بے مثال ہیں ۔قوم کی خاطر انہوں نے دہشتگردی کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی ہے ۔وہ جمعے کو لنڈ ی کو تل فوجی چھاونی میں لیویز کے چوتھی بیچ کے پاسنگ اووٹ پریڈ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں علاقے کے کثیر تعداد میں مشران ملکان قبائیلی زعماء کے علاوہ میجر عثمان، اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈ ی کو تل نیاز محمد، تحصیلدار ارشاد مہمنداور تحصیلدار شمس الا سلام نے بھی شرکت کی پاسنگ اووٹ پریڈ میں کل 38لیویز اہلکاروں نے حصہ لیا مہمان خصو صی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور لیویز جوانوں کے چاق و چوبند دستے سے سلامی لی کیپٹن (ر) خالد محمود نے بہترین پرفارمنس پر شوکت اللہ افریدی، بہترین نشانہ بازی پر مسلم کم شلمانی جبکہ بہترین نظم و ضبط پر ریاض شینواری کو ایوارڈ دی تقریب کے دوران پی اے خیبر نے طورخم سٹاف کو بھی بہترین کارکردگی پر نقد انعامات دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ لیویز خیبر خالد محمود نے لیویز اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ا ن پر زور دیا کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دے اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں مٹی کی خاطر اپنی تمام تر تو نائیاں اور صلاحیتیں بروئے کا ر لائیں انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ملک کی خاطر لیویز اور خاصہ دار فورس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جو ناقابل فراموش ہے انہوں نے کہا کہ لیویز کو جدید طرز کے پیشہ ورانہ ضروریات سے ہم اہنگ کرنے کے لئے ان کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ائندہ بھی جدید خطوط پر پروگرامات منعقد کرائے جائیں گے انہوں نے ٹریننگ کی سیشن کو سراہتے ہوئے ان کی بہترین کاکردگی پر خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ ایف سی ٹریننگ کے معیار کو مد ںطر رکھتے ہوئے مستقل بنیادوں پر لیویز کے لئے اس طرح کے سیشن ہوں گے جس میں تحصیل جمرود اور باڑہ سے بھی لیو یز کے اہلکار شریک ہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :