رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے میڈیکل کالج کوہاٹ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

جمعہ 24 مارچ 2017 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میںمیڈیکل کالج کوہاٹ میں پودا لگاکربلین ٹری سونامی ایفارسٹیشن پراجیکٹ کے تحت" عوامی شجرکاری مہم" کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے کہا کہ سونامی پروگرام کے تحت کمیونٹی کی شراکت سے کوہاٹ میں72لاکھ پودے لگائیں جائیں گے اور اب تک کمیونٹی میں 32لاکھ مفت پودے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر سیڈ سوئنگ کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیڈ سپرے بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں ساڑھے 17ہیکٹیرز رقبے پر سالہا سال شجرکاری مہم جاری ہے اور لگائے گئے پودوں کی باقاعدگی سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ ضیاء بنگش نے کہا کہ درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںاور زیادہ سے زیادہ سے پودے لگاکر ثواب دارین حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :