بھارت کے کنٹرول لائن کے ساتھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے پروپیگنڈا کامقصد آزاد کشمیر میں بد امنی پھیلانا ہے، یہ ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، آزاد جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے مکمل واقف ہیں ، پاک فوج لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کا سلسلہ جار ی رکھے گی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کیل سیکٹر اور شاردہ میں اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر خطاب ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار، آزاد جموں و کشمیرحکومت کے تعاون سے علاقے میں ترقیاتی کام جاری رکھنے اور ان میں پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 24 مارچ 2017 20:19

بھارت کے کنٹرول لائن  کے ساتھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے پروپیگنڈا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کے عسکریت پسندوں کی لائن آف کنٹرول کے ساتھ موجودگی کے پروپیگنڈے کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں بد امنی پھیلانا ہے ، اس کا یہ ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، آزاد جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے مکمل واقف ہیں ، پاک فوج لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کا سلسلہ جار ی رکھے گی ۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر اور شاردہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں پر جنرل کمانڈنگ آفیسر مری میجرجنرل اظہر عباس نے انہیں لائن آف کنٹرول پر حالیہ مہینوں میں ہونے والی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف کو ملک میں جاری مردم و خانہ شماری میںپاک فوج کے تعاون و حمایت کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا ۔

انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اورکہا کہ بھارت کے عسکریت پسندوں کی لائن آف کنٹرول کے ساتھ موجودگی کاپراپیگنڈا پھیلانے کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں بد امنی پھیلانا ہے ، اس کا یہ ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، آزاد جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے مکمل واقف ہیں ۔

آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورر کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے لوگوں کی مکمل طور پرحفاظت یقینی بنا نے کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔انہوں نے آزاد جموں و کشمیرحکومت کے تعاون کے ساتھ علاقے میں ترقیاتی کام جاری رکھنے اور ان میں پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پرکور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا ۔ (م د)