آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 24 مارچ 2017 20:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان میں استور، گلگت اور بگروٹ کے مقام پر 01ملی میٹر ہوئی۔اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی39 ،شہید بینظیرآباد، چھور اور میرپور خاص میں38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کو اسلام آباد میں پولن کی تعداد 36348 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :