بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ملک دشمنی میں ہر حد پار کر گئے، مودی سے مہاجروں کی مدد کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مارچ 2017 19:24

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ملک دشمنی میں ہر حد پار کر گئے، مودی سے مہاجروں ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے مودی سے مہاجروں کی مدد کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ملک دشمنی میں ہر حد پار کر گئے ہیں۔ الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ برس پاکستان مخالف نعرے لگائے جانے کے بعد سے بھی کئی مرتبہ پاکستان مخالف بیانات دیے گئے ہیں۔ الطاف حسین کی جانب سے اب ایک اور تازہ ترین شر پسندانہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں موجود مہاجروں کی مدد کریں۔ الطاف حسین نے مودی کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم مہاجر دراصل ہندوستانی ہیں اس لیے بھارتی وزیراعظم کو ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانی چاہیئے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین پاکستان کیخلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ الطاف حسین متواتر پاکستان کے قیام کو غلطی قرار دے چکے ہیں۔