سرکاری خزانے کو نقصان اور خوردبرد کا الزام، کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کی درخواست ضمانت مسترد

جمعہ 24 مارچ 2017 20:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) اسپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے غیرقانونی ٹھیکہ دینے اور سرکاری خزانے میں خوردبرد کے الزام میں ملک افتخار کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔جمعہ کو عدالت نے اسد خان کنسٹرکشن کمپنی کے مالک افتخار علی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے کشمیر ہائی وے کے قریب ناجائز قبضہ اور غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔

سماعت کے موقع پر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ناجائز قبضہ کیا اور کروڑوں روپے کے چیک بھی وصول کئے۔ ملزم نے معمولی کام کیا اور پھر فرار ہو گیا۔ سی ڈی اے کی جانب سے متعدد بار نوٹس دیا گیا لیکن ملزم نے رقم واپس نہ کی ۔

متعلقہ عنوان :