اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد ٹرائل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

جمعہ 24 مارچ 2017 20:10

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد ٹرائل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد ٹرائل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلی فیصلے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ اپنے بالا ایڈیشنل سیشن جج کا شفاف ٹرائل نہیں کرسکتا،شفاف ٹرائل کیلئے مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کیا،سیکشن 526 کے تحت عدالت عالیہ کیس کا ٹرائل کرسکتی ہے، سول سوسائٹی متاثرہ فریق نہیں، اسلئے درخواست مسترد کی گئی۔