لاہور: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ، پاکستان اور چین کے درمیان گہرے باہمی تعلقات کا مظہر ہے،میاں عرفان دولتانہ

جمعہ 24 مارچ 2017 20:04

لاہور: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ، پاکستان اور چین کے درمیان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے اور ملک ایک علاقائی اقتصادی طاقت بننے کیلئے تیار ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ، پاکستان اور چین کے درمیان گہرے باہمی تعلقات کا مظہر ہے جو سماجی و اقتصادی ترقی کے لحاظ سے خطے کی قسمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور ہمارے آباؤ اجداد نے ایک جمہوری ریاست کے قیام کا خواب دیکھا تھا جہاں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو اور جہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوںانہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں عمل میں آیا اور اس کی بقاء اور ترقی بھی جمہوریت ہی سے وابستہ ہے۔ ہمیں اپنی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ درپیش چیلنجوں پر بھی غور کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :