لاہور: آصف علی زرداری نے پنجاب کا رخ کیا ہے تو تب سے ہی حکمرانوں کا دن کا سکون اور راتوں کی نیند یں اڑ چکی ہیں،جہاں آراء وٹو

جمعہ 24 مارچ 2017 20:04

لاہور: آصف علی زرداری نے پنجاب کا رخ کیا ہے تو تب سے ہی حکمرانوں کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما جہاں آراء وٹو نے کہا ہے کہ جب سے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے پنجاب کا رخ کیا ہے تو تب سے ہی یہاں کے حکمرانوں کا دن کا سکون اور راتوں کی نیند یں اڑ چکی ہیں بہت جلد بڑے بڑے نام پیپلز پارٹی میں دوبارہ واپسی کا اعلان کرتے ہوئے نظر آئیں گے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں پنجاب سمیت ملک بھر میں بھٹو شہید کی حکومت بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے دورہ پنجاب کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے مضبوط اور فعال ہورہے ہیں اور پارٹی میں ایک نئی جان پڑ گئی ہے آنے والے دنوں میں پارٹی پنجاب میں ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی اورہم بھٹو شہید کے سیاسی مخالفین کو الیکشن میں بھرپور شکست دیں گے اور بی بی شہید کے جیالوں کی حکومت بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :