لاہور:پنجاب پولیس کے لئے بنایا گیا نیا یونیفارم پولیس اہلکاروں کے لئے درد سر بن گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) پنجاب پولیس کے لئے بنایا گیا نیا یونیفارم پولیس اہلکاروں کے لئے درد سر بن گیا ہے اورپولیس اہلکار پریشانی کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق نیا یونیفارم لمبے قد اور موٹی توند رکھنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے ناپید ہوکر رہ گیا ہے نئے یونیفارم کی پینٹ کے ساتھ کپڑے کی بیلٹ ہے جبکہ سرکاری پستول وائرلیس اور ہتھکری ٹانکنے کے لئے چمڑے کی بیلٹ کا ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :