لاہور: ہائیکورٹ ، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

جمعہ 24 مارچ 2017 20:04

لاہور: ہائیکورٹ ، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء)لاہورہائیکورٹ نے شہریوں کو غیر قانونی طریقہ سے بیرون ممالک بھجوانے کے الزام میں ملوث ملزم عارف محمود کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے درخواست ضمانت خارج ہوتے ہی ایف آئئی اے نے ملزم عارف محمودکو احاطہ عدالت سے گرفتار کریا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم نے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لئے درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی جو گزشتہ روز عدالت نے خارج کردی۔