لاہور: یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 17پاکستانی لا ہور ایئرپورٹ پر گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2017 20:00

لاہور: یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 17پاکستانی لا ہور ایئرپورٹ پر گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) اپنے بہتر مستقبل کے لئے غیر قانونی راستوں سے گزر کر یورپ جانے کی کوشش میں ملوث17افراد واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔ جنہیں ایف آئی اے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے جیل بھجوادیا ہے۔ ان افراد کو آج سنٹرل جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان افراد کا تعلق گجرات اور گوجرانوالہ سے ہے جو مقامی ایجنٹ کے ذریعے پاکستان سے ایران پہنچے اور ترکی سمیت دیگر ممالک کے راستوں سے گزر تے ہوئے جب یونان میں داخل ہوئے تو یونانی بارڈر سکیورٹی فورس نے ان افراد کو گرفتا رکرلیا۔

بعدازاں زیر حراست 17پاکستانیوں کو یونان کی حکومت نے بے دخل کرتے ہوئے گلف اور قطر ائیر ویز کی پروازوں کے ذریعے واپس پاکستان بھجوادیا تھا۔

متعلقہ عنوان :