کراچی بندرگاہ پرگزشتہ 48 گھنٹوںکے دوران بحری جہازوںسے مجموعی طورپر2 لاکھ42ہزار484ٹن سامان کی ہینڈلنگ کی گئی

جمعہ 24 مارچ 2017 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) کراچی بندرگاہ پرگزشتہ 48 گھنٹوںکے دوران بحری جہازوںسے مجموعی طورپر2 لاکھ42ہزار484ٹن سامان اتاراچڑھایاگیااس میں1لاکھ81ہزار80ٹن درآمدی اور61ہزار404ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزکراچی پورٹ ٹرسٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میںکنٹینرائزڈکارگو89ہزار748ٹن،بلک کارگو8ہزار692ٹن،کول21ہزارٹن،سویابین میل7ہزار780ٹن،روک فاسفیٹ پیٹ11ہزار300ٹن،پام کرنل ایکس پیلر6ہزار760ٹن،بلک کارگو46ہزار840ٹن،خشک کارگو1لاکھ45ہزار280ٹن اورمائع کارگو35ہزار800ٹن شامل تھا اسی طرح ہینڈلنگ کئے گئے برآمدی سامان میںکنٹینرائزڈکارگو58ہزار354ٹن،بلک کارگو150ٹن،خشک کارگو58ہزار504ٹن اورآئل مائع کارگو2ہزار900ٹن سامان شامل تھا۔

گذشتہ48گھنٹوں میں کراچی بندرگاہ پر11جہازکارگو لیکر لنگر انداز ہوئے جبکہ11جہاز کارگو لیکر روانہ ہوا آئندہ 24گھنٹوں میں10بحری جہازوںکی آمداور2بحری جہازوںکی روانگی متوقع ہے۔#

متعلقہ عنوان :