اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت سسٹم میں 10 کھرب،46 ارب، 40 کروڑ روپے شامل کردئے

جمعہ 24 مارچ 2017 20:00

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت سسٹم میں 10 کھرب،46 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت سسٹم میں 10 کھرب،46 ارب، 40 کروڑ روپے شامل کردئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کے روز مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7روز کے لئے 5.82 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے میں10کھرب ، 46 ارب، 40کروڑ روپے شامل کئے، اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.81فیصد تا 5.90فیصد سالانہ کے حساب سے 10 کھرب51ارب40کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

نیلامی میں 22بولی دھندگان نے شرکت کی جس میں سے 21بولی دھندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :