پارلیمان اور تمام عوام بین الاقوامی برادری کے ساتھ آرتھ آور منائیں ،سردار ایاز صادق

ارتھ آور میں وسیع پیمانے میں شرکت سے دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ ہم عالمی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 24 مارچ 2017 20:00

پارلیمان اور تمام عوام بین الاقوامی برادری کے ساتھ آرتھ آور منائیں ..
ٓٓٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پار لیمان اور عوام سے کہا ہے کہ وہ 25مارچ کو رات 8.30سے 9.30بجے تک رضاکارانہ طور پر روشینوں کو گل کر کے بین الاقوامی برادری کے ساتھ آرتھ آور منائیں۔ انھوں نے یہ پیغام ارتھ آور کے موقع پر دیاجو بین الاقوامی سطح پر 25 مارچ کو منا یا جا رہاہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے قوم کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دوسری ا قوام کے ساتھ مشترکہ طور پر 25مارچ کو توانائی کو تحفظ دینے کا دن منائیں۔ انھو ں نے کہا کہ پاکستانیوں کی جانب سے ارتھ آور میں وسیع پیمانے میں شرکت سے دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ ہم عالمی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ گیسز کے اخراج کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ کو مکمل طور پر شمسی توانائی میں منتقل کر دیا گیا ہے اور نٹ میٹرینگ لائسنس کے تحت اضافی بجلی کو نیشنل گرڈ کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ پاکستان ویثرن 2025 کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔نسپیکرسردار ایاز صادق نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے توانائی کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 25مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کی تمام روشنیاں گل کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :