سکھر،دشمنان اسلام اظہار رائے کی آزادی کے نام پر فساد پھیلارہے ہیں، مولانا علی محمد ابو تراب

شوشل میڈیا پر گستاخانہ مہم میں اسلام دشمن ممالک ملوث ہیں،رہنمامرکزی جمعیت اہلحدیث

جمعہ 24 مارچ 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا علی محمد ابو تراب نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام اظہار رائے کی آزادی کے نام پر فساد پھیلارہے ہیں شوشل میڈیا پر گستاخانہ مہم میں اسلام دشمن ممالک ملوث ہیں مقدس ہستیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد دنیا کو بدامنی انتشار کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد اہلحدیث سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبہ بلوچستان کے ناظم اعلی ٰ مولانا عبدالغنی ضامرانی ، صوبہ سندھ کے ناظم تبلیغ مولانا عبدالرحمن ثاقب ، مولانا محمد عثمان ، حاجی عبدالمتین بندھانی ، رانا عبدالحفیظ دیگر بھی موجود تھے مولانا علی محمد ابو تراب نے مزید کہا ہے کہ شوشل میڈیا سمیت کسی بھی فورم پر مقد س ہستیوں کی شان میں گستاخی کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا حضرت ابو بکر و عمر فاروق ؓ کا دور حکومت امن وترقی کی علامت ہے جسٹس شوکت عزیز کے فصیلوں پر امت مسلمہ اور اہل پاکستان کو فخر ہے شوشل میڈیا کے فتنے کو نوٹس لیکر فوری سدباب کیا جائے ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو فوری سزائیں دی جائیں انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے سفارشات قابل تحسین ہیں اور تمام ممالک کے علماء اسلامی نظریاتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اتحاد و اتفاق سے سفارشات تیار کرکے ایوان بال اور قومی اسمبلی میں پیش کی ہیں سفارشات پر فوری عملدرآمد ملک وقومی مفاد میں ہے ملک میں امن و امان کے لئے شریعت محمدی پر عمل کرنا ہو گا ہماری جماعت ردالسفاد آپریشن میں حکومت اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے آپریشن کی کامیابی میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :