ْ سکھر،پولیس چھاپہ، اعلیٰ کوالٹی کی چالیس کلو گرام چرس برآمد،ڈرائیور رگرفتار، مقدمہ درج

جمعہ 24 مارچ 2017 19:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) روہڑی کے قریب ایکسائیزپولیس کا لینڈ کروزر پر چھاپہ، اعلیٰ کوالٹی کی چالیس کلو گرام چرس برآمد،ڈرائیور رگرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب قومی شاہرا ہ پرایکسائیزپولیس نے کراچی سے پنجاب جانے والی ایک لینڈ کرورز کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں میں سے اعلیٰ کوالٹی کی ہزاروں روپے مالیت کی چالیس کلوگرام چرس برآمد ہو ئی جس پر ایکسائیز پولیس نے لینڈ کروزر کے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے،ڈی آئی او ایکسائیز عبدالرحمان راجڑ کے مطابق یہ چرس کراچی سے پنجاب اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔#

متعلقہ عنوان :