سیاسی جج خود صدر بننا چاہتا تھا سابق چیف جسٹس کے سیاست میں آنے کی بات درست ثابت ہوئی، آصف زرداری

جمعہ 24 مارچ 2017 19:50

سیاسی جج خود صدر بننا چاہتا تھا سابق چیف جسٹس کے سیاست میں آنے کی بات ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جج خود صدر بننا چاہتا تھا سابق چیف جسٹس کے سیاست میں آنے کی بات درست ثابت ہوئی، میڈیا سے گفتگو کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ بی بی نے کہا تھا میاں صاحب کے خلاف اور ہمارے حق میں کبھی فیصلہ نہیں آیا، حامد سعید کاظمی کو باعزت بری ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، ہمیں یہ ضرور پتہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف کبھی فیصلہ نہیں آیا ایک سابق چیف جسٹس بارے کہا تھا وہ سیاست میں آنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی پارٹی بنا کر میری بات درست ثابت کر دی، کل جسے عوام نے کہا تھا اپنی اوقات میں رہو اس چیف جسٹس سے کہوں گا کہ شرم کرو۔

متعلقہ عنوان :