Live Updates

پانامہ کیس کا فیصلہ اگلے ہفتے آجائیگا ، پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے ،فیصلے سے ملک نئے دور میں داخل ہوگا ، عمران خان

نواز شریف نے منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کو نیشنل بینک کا سربراہ بنا دیا ، بینک سے حمزہ شہباز اور کپٹن صفدر نے کروڑوں اربوں روپے کے قرضے لے رکھیں ہیں یہ بہت بڑی کرپشن ہے، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 24 مارچ 2017 19:50

پانامہ کیس کا فیصلہ اگلے ہفتے آجائیگا ، پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اگلے ہفتہ آئیگا جسکا پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے فیصلے سے ملک نئے دور مین داخل ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور مین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا پانامہ کیس حوالے سے اگلے ہفتے فیصلہ متوقع ہے پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے کیونکہ اس سے ملک ایک نئے دور میں داخل ہو گا، پانامہ کیس سے اداروں کی کمزوری واضح ہوئی ہے کہ ادارے کام ہی نہیں کر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے بھی ہلی کاپٹر کیس میں قطری خط نے بچا لیا اور اب پھر نواز شریف کی کرپشن چھپانے کیلئے قطری خط ون اور ٹو آگیا لیکن اصلی منی لانڈرنگ اسحاق ڈار کا اعتراض بیان ہے جو کہ اس نے ریکارڈ کرایا تھا، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے بزنس پارٹنر کو 200ارب روپے کا ڈریکٹ کنٹریکٹ دیا ہے اور اس کنٹریکٹ کی بولی بھی نہیں لگائی ہے اگر ایسا واقع خیبرپختونخواہ مین ہوتا تو ہر تمام جیلوں میں بیھٹے ہوتے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کو نیشنل بینک کا سربراہ بنا دیا ہے اور نیشنل بینک سے حمزہ شہباز اور کپٹن صفدر نے کڑوڑوں اربوں روپے کے قرضے لے رکھیں ہیں یہ بہت بڑی کرپشن ہے کیونکہ یہ سارا مافیا اسی کرپشن کو بنانے کیلئے بیٹھا ہے عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہے کہ10ارب ڈالر ہر سال پاکستان سے باہر منی لانڈرنگ کے ذریعے جاتے ہیں جس سے پاکستان قرضوں میں ڈوب رہا ہے اور بادشاہ سلامت کے بچے امیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ حسین حقاننی نے جو کہا وہ تصدیق ہے کہ میمو گیٹ اور ڈان لیکس میں یہاں سے خفیہ میسج کے ذریعے دوسرے ملکوں کو کہتے ہیں کہ ہم آپکے ساتھ ہیں لیکن پاکستانی فوج ہمارے ساتھ نہیں ہے، اگر فوج سے مسئلہ ہے تو مل بیٹھ کر حل کریں رجب طیب اردگان کے اقتدار کو خطرہ ہوا تو وہ فوج نہیں بلکہ عوام کے پاس مینڈیٹ لیکر گیا، عمران خان نے کہا کہ غریب طبقے کا پولیس سے واسطہ ایسا ہے حافظ آباد میں ضمنی الیکشن کے دوران شہباز شریف عوام سے ووٹ مانگنے خود گیا، خیبرپختونخواہ میں آئی جی ناصر درانی نے ملک کی بہترین پولیس بنائی ہے لیکن پنجاب میں 6باریوں کو لینے والے جب رائونڈ اور ماڈل ٹاؤن میں بیٹھکر فیصلے کرینگے تو پھر پولیس اور ملک کا نظام تباہ ہی ہوگا، ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے نیب کو ٹھیک دھمکی دی ہے کہ نیب میرا کچھ بھی نہیں کر سکتی ہے جب نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو نہیں پکڑ سکتی ہے تو پھر دوسرے بڑوں کو کیسے پکڑ سکتی ہے کیونکہ نیب غیرجانبدار ہی نہیں ہے اور چیئرمین نیب آصف زرداری اور نواز شریف نے مک مکا کے ذریعے ملکر بتایا ہے وہ بیچارا انکے خلاف کیا ایکشن لے گا۔

وقار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات