وزیر داخلہ چوہدری نثار سے تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

،وزیر داخلہ نے نئی سیکرٹری خارجہ کو اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی

جمعہ 24 مارچ 2017 19:44

وزیر داخلہ چوہدری نثار سے تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے نئی سیکریٹری خادجہ تہمینہ جنجوعہ نے ملاقات کی،وزیر داخلہ نے نئی سیکرٹری خارجہ کو اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ بیرونی محاذ پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور عالمی دنیا میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف موثر طور پر اقوام عالم کو پہچانے میں آپ اپنی صلاحتیوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گی،وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کا اہم اثاثہ ہیں۔

انکے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،وزیر داخلہنے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہمینہ جنجوعہ قابل خاتون ہیں اور منصب کی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :