اسد خان کنسٹرکشن کمپنی کے مالک افتخار علی کے خلاف کشمیر ہائی وے کے قریب ناجائز قبضہ اور غیر قانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق کیس میں ضمانت خارج

جمعہ 24 مارچ 2017 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر احمد نے اسد خان کنسٹرکشن کمپنی کے مالک افتخار علی کے خلاف کشمیر ہائی وے کے قریب ناجائز قبضہ اور غیر قانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق کیس میں ضمانت خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

سپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ناجائز قبضہ کیا اور کروڑوں روپے کے چیک بھی وصول کیے ، ملزم نے معمولی کام کیا اور پھر فرار ہو گیا ، سی ڈی اے کی جانب سے متعدد بار نوٹس دیا گیا لیکن ملزم نے رقم واپس نہ کی ، ملزم نے کروڑوں روپے کی خرد بورد بھی کی ، ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :