سانگھڑ زرعی ضلع ہونے کے باوجود سرکاری سطح پر گندم کی خریداری شروع نہ ہوسکی

جمعہ 24 مارچ 2017 19:39

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء)ضلع سانگھڑ جو زرعی ضلع ہے جہاں بہتر موسم اور بہتر زرعی پانی کے باعث گذشتہ سال کے مقابلہ میں بہتر گندم کی پیدوار ہونے کے باوجود بھی سانگھڑ میں سرکاری سطع پر گندم کی خریداری شروع نہیں ہوسکی اور نہ ہی باردانے کی تقسیم کا عمل شروع ہوا ہے اور نہ ہی سرکاری سینٹر بنائے گئے ہیں دوسری جانب فنکشنل لیگ کے ایم پی اے وریام فقیر خاصخیلی کا کہنا تھا کہ سرکاری باردانے کی تقسیم کا عمل بلاول ہاوس میں مکمل ہوچکا ہے 70فیصد بارانہ بلاول ہاوس کو جبکہ 30فیصد بارانہ جیالوں اور بیوروکریسی میں تقسیم ہونے کا فارمولا طعہ ہوچکا ہے سندھ کے آبادگار گذشتہ سیزن کی طرح سرکاری نرغ سے سو روپے کم ریٹ پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہوگے ہیں اس سیزن میں بھی آبادگار سابقہ مشکل کے مطابق گزر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب تک اوپر کی سطع سے کرپشن کو روکا نہیں جاتا نیچے کی سطع پر روکنا ناممکن ہے۔

#