سانگھڑ: عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا

پبلک ہیلتھ کی جانب سے تالابوں کو ملنے والا بجٹ بیورو کریسی کے ساتھ ملکر ہڑپ کرلیا

جمعہ 24 مارچ 2017 19:39

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) سانگھڑ کی عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا پبلک ہیلتھ کی جانب سے تالابوں کو ملنے والا بجٹ بیورو کریسی کے ساتھ ملکر ہڑپ چیئرمین بلدیہ سانگھڑ کا جیل میں ہونے کی وجہ سے بیورو کریٹ بھرپور فائدہ اٹھانے میں مصروف تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر کی موجودہ آبادی پانچ لاکھ سے زائد ہے جو کہ ضلعی ہیڈ کواٹر ہے جہاں پر تمام محکموں کے ضلعی افسران موجود ہیں لیکن سانگھڑکے شہریوں کو گذشتہ کئی سالوں سے مضر صحت پانی پلایا جارہا ہے جو کہ 80فیصد زہریلا ہے اور جانوروں کے پینے کے قابل بھی نہیں ہے لیکن اس پانی کو محکمہ پبلک ہیلتھ سانگھڑ کے شہریوں کو پلا رہا ہے سانگھڑ کے تمام تالابوں کا بجٹ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والا محکمہ پبلک ہیلتھ کی انتظامیہ ضلعی بیوروکریسی سے ملکر ہڑپ کر رہی ہے اور تالابوں کی کئی دھائیوں سے مرمت و صفائی کاغذات میں دیکھائی گئی ہے واٹر سپلائی کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے شہر و گردنواع کے تمام ہلال و حرام جانور سانگھڑ کے تالابوں میں نہاتے اور پانی پیتے ہیں اور گندہ فضلاء تالابوں میں ڈالتے ہیںجس کی وجہ سانگھڑ کے شہریوں میں کالے یرقان اور گیسٹرو و دیگر خطر ناک موزی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس کاسب سے زیادہ شکار بوڑھے اور بچے ہو رہے ہیں یاد رہے کہ موجودہ بیورو کریسی نے انکروچمنٹ کے نام پر ایک سال سے سانگھڑ شہر میں آپریشن جاری رکھا جس میں شہریوں کی اربوں روپے کی جائیداد کو انکروچمنٹ کے نام پر تباہ کردیا اور بلدیہ سے کروڑوں روپے کا بجٹ بھی انکروچمنٹ کے نام پر ہڑپ کرلیا

متعلقہ عنوان :