امریکی اراکین کانگریس نے ایران کے خلاف پابندیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 19:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) امریکی اراکین کانگریس نے سینیٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس مین ایران پر اسکے بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل کی منظوری کی صورت میں پروگرام میں شامل تمام افراد اور انقلابی گارڈ سے وابستہ عکسریت پسندوں کو پابنداں متاثر کرینگی، رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں یہ بل سات ریبلکن اور سات ڈیمو کریٹس سمیت چودہ سینیٹروں نے پیش کیا ہے، جن مین سینیٹ کی خارجی کمیٹی کے چیئرمین باب کروکر بھی شامل ہیں، سینیٹروں کا کہنا ہے کہ بل ایران اور عالمی جوہری طاقتوں کے درمیاں طے پانیولاے معائدے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ وقار)

متعلقہ عنوان :