پنجگور، طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کردیا

کیسکو چیف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو قابو کرنے کا نوٹس لیں

جمعہ 24 مارچ 2017 19:32

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کردیا ہے ، پنجگور میں پانی کے حصول کا 95فیصد بجلی پر منحصر ہے لیکن بجلی کی طویل بریک ڈائون سے پانی کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے زمینداروں کا اگائی گئی موسم گرما کی فصلیں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے کھیتوں کھیت تباہ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے زمینداروں کو لاکھوں روپے نقصانات کا سامنا ہے ،علاقائی ،سیاسی سماجی ،صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سالوں سے محکمہ واپڈا کا رویہ عوام سے درست نہیں ہے ،آٹھ آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی سلسلہ بہ دستور جاری ہے ،انہوں نے کہاہے کہ صبح کے ٹائمنگ کا لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیمی نظام میں روکاٹیں پیدا کررہی ہے علاقے کے موجودہ ایم پی اے و صوبائی وزیر علاقے کی بنیادی مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے لوگوں میں مایوسی کے خدشان کو جنم دے رہے ہیں انہوںنے کیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو قابو کرنے کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :