پشتونخوامیپ عوام کی مشکلات کے ازلے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ، حاجی سید غفورشاہ

عام انتخاب کے دوران اپنے عوام سے جو وعدے کئے تھے اس کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں ،رکن مرکزی کمیٹی

جمعہ 24 مارچ 2017 19:32

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی سیکرٹری چیئرمین مونسپل کمیٹی ہرنائی حاجی سید غفورشاہ نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتون قوم کی ترجمان اور نمائندہ جماعت ہے جو قوم کی حقوق کی حصول کیلئے دن رات کوشاں ہے پشتونخوامیپ عوام کی مشکلات کے ازلے کیلئے آخری حد تک جائیں گی انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی نے عام انتخاب کے دوران اپنے عوام سے جو وعدے کئے تھے اس کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے مسائل کے حل کرنا مشکل ضرور ہے لیکن یہ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اپنے عوام کی مشکلات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں کہاکہ 11 مئی 2013ء کے عام انتخاب میں پارٹی نے ضلع ہرنائی کے غیور عوام سے جو وعدے کئے تھے اس پر مرحلہ عمل درآمد کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی فضل وکرم سے 80 فیصد ہرنائی کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں سبی ہرنائی خوست ریلوے لائن /ٹریک کی بحالی سبی ہرنائی سمیت صوبے کے عوام کا ایک دیرنہ مطالبہ تھا اس مطالبے کو پارٹی کے حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کی دن رات محنت اور پارٹی کے رہنماؤں کی قومی اسمبلی ایوان بالا سمیت ہرفورم پر اس مطالبے کو اٹھایا اور ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی بحالی گزشتہ ایک سال سے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جو کہ ضلع ہرنائی کے تمام عوام کیلئے ایک اعظیم تحفے ہیں انہوں نے کہاکہ سابق حکومتیں مذکورہ ٹریک کی بحالی کیلئے صرف اعلانات تک محدود تھیں حالانکہ سابق دورحکومت میں وفاقی وزیر ریلوے اور حلقہ ہرنائی کے نمائندہ کا تعلق ایک ہی جماعت سے تھا لیکن سبی ہرنائی ریلوے لائن کی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اگر اس وقت ٹریک اور پلوں کی دوبارہ مرمت کیا جاتا تو بہت کم خرچے پر مرمت کیا جاسکتا تھا لیکن نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ پارٹی نے اقتدار کے بغیر بھی ہرفورم پر سبی ہرنائی خوست ریلوے لائن کی بحالی کیلئے جو جدوجہد کی ہے انہوں نے کہاکہ ٹریک کی بحالی سے عوام عوام کو روزگار اور کاشتکاروں کاروباری حلقوں کو فائدہ ہوگا سبی ہرنائی خوست ریلوے سکیشن ضلع ہرنائی کے تمام عوام کا اجتماعی مطالبہ تھا جو پشتونخوامیپ نے پورا کردیا اسکے علاوہ پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال کی کوششوں سے ہرنائی سنجاوی اور ہرنائی کوئٹہ روڈ کچھ تک شاہراہوں کو نیشنل ہائی وے کے حوالے کردیا گیا ہے یونین کونسل ناکس میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے ہزارہ ڈم روڈ جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے کوئل مائینزکی صنعت کو فروغ ملے گاانہوں نے کہاکہ پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اور صوبائی وزیر کی مشاورت سے ہرنائی سنجاوی روڈ پر تین ندی پر پلوں کی تعمیراتی کام شروع ہوچکا طورخم لیویز تھانہ کے قریب ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر پل کی تعمیراتی کام مکمل ہوا اور بقاعدگی کئی سے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے دو میل ندی پل ، اور زندہ پیر پل کی تعمیراتی کام آخیری مراحل میں ہے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ امبو ندی اور لغڑ ندی کیلئے بھی پلوں کے ٹینڈر ہوچکے جلد کام شروع ہوجائے گا اسکے علاوہ ہرنائی سبی روڈ پر سپین تنگی کوریاک پل مکمل ہوچکا ہے اور اس روڈ پر مذید تین پل منظور ہوچکے ہیں ہرنائی چپرلفٹ سے زرغون غر تک روڈ کی تعمیر جسکا ٹینڈر ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ زراعت کے حوالے سے جوکہ زرعی ویالے پختہ نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو سخت مشکلات تھے اور پانی کا ضیا ہوتا تھا پارٹی تجاویز کے روشنی میں ضلع ہرنائی میں 32 بڑے زرعی ویالی/ نالے پختہ ہوچکے ہیں جوکہ ہرنائی کے زمینداروں کا درینہ مطالبہ تھا محکمہ ایرگئیشن اور بی ڈی اے کے زریعے فلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ہرنائی کے زمینداروں کو کروڑوں روپوں سے حفاظتی دیوار تعمیر کئے جس سے زمینداروں کی قیمتی زرعی زمینیں سیلاب سے بچ گئے اسکے علاوہ ضلع ہرنائی میں 80 فیصد لنک روڈ زکی تعمیر مکمل ہوچکے ہیں ضلع ہرنائی جوکہ2007 ء میں ضلع بنا تھا لیکن ضلع ہرنائی میں کوئی ضلعی دفتر اور آفیسران کے لئے رہائش کا کوئی انتظام نہیں تھا لیکن صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال اور پارٹی ضلع ہرنائی کے رہنماؤں کی کوششوں سے ضلع میں تمام آفیسران کی ضلعی دفاتر اور رہائشگاہوں کا مسئلہ حل کردیا گیا اور ساتھ ہی تحصیل شاہرگ میں تمام تحصیل آفیسران کے دفتر اور رہائشگاہوں کیلئے فنڈز منظور کیا گیا جس سے تحصیل شاہرگ کو فعال کرنے میں سنگ میل ثابت ہونگے اس کے علاوہ ضلع ہرنائی میں عوام جوکہ صاف پانی سے محروم تھے جس سے ہرنائی کے 80 فیصد عوام مختلف بیماریوں خصوصا ًکالا یرکان میں مبتلا تھے لیکن پارٹی کے کوششوں سے ضلع ہرنائی میں تقریبا 50 سے زائد واٹر سپلائیاں مکمل ہوچکی ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں عوام مستفید ہورہے ہیں اس کے علاوہ ضلع ہرنائی کے تقریباًً 40 سے زائد گاؤں کو پارٹی کی کوششوں سے بجلی منظوری کرائی ہے جبکہ مذکورہ علاقے 60 سالوں سے بجلی سے محروم تھے اس کے علاوہ ان پسماندہ گاؤںمیں درجنوں پرائمری سکولوں ،مڈل سکول اور ہائی سکول منظور کراکے ان گاؤں کو پسماندگی سے نکالنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا اس کے علاوہ ہرنائی شہر کے تمام محلوں میں روڈوں ، نالیوں اور گلیوں کو پختہ کرکے ہرنائی شہر کو ایک ترقی یافتہ شہر بنایا گیا ہیں جوکہ ہرنائی عوام اور پارٹی کیلئے باعث فخر ہیں اس کے علاوہ صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال اور ضلعی پارٹی کے تعاون سے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی کیلئے دو نئی ایمبولنس کی فراہمی ڈگری کالج بوائز کیلئے نئی بسوں کی فراہمی ہرنائی میں ٹرک آڈہ کے قیام ہرنائی مونسپل کمیٹی کیلئے فائر برگیڈ اور کچرہ اٹھانے کیلئے ٹریکٹر اور ٹرالے کی فراہمی ، ہرنائی شہر میں مٹن مارکیٹ کی تعمیر شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ خوشی کی بات ہیں کہ پارٹی نے موجودہ دور حکومت میں ضلع ہرنائی میں ترقیاتی کا موں کا جال بچھا کر یہ ثابت کردیا کہ پارٹی کے منشور میں عوام کی خدمت اور عوام کی تقدیر بدلنے کی کوشش کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہیں کہ ہرنائی میں نام نہاد مذہبی اور نام نہاد سیاسی پارٹیاں جوکہ 40سالوں سے ہرنائی پر قابض تھے عوام کے ووٹ لیکر کوئی بھی اجتماعی کام نہیں کیا صرف اور صرف کرپشن و کمیشن میں مصروف عمل تھے ترقیاتی کام ٹینڈر ہونے سے پہلے ٹھیکیداروں سے سودا کرتے جس کی وجہ سے ہرنائی عوام ایک عزاب میں مبتلا تھے لیکن پارٹی نے عوام سے الیکشن میں جو وعدے کئے آج ہم اپنے عوام اور اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہیں ہمارے ان ترقیاتی کاموں سے عوام کو حوصلہ ملا اور ہرنائی کے نام نہاد سیاسی مذہبی جماعتیں اپنے ساک کھوچکے ہیں جس کا واضع مثال بلدیاتی انتخاب میں پارٹی کے خلاف تمام پارٹیوں کا اتحادکے باؤجود ون ٹو ون مقابلے میں عوام نے ان کو مسترد کرکے ہرنائی عوام کی ترجمان پارٹی پشتونخوامیپ کو بھاری مینڈیٹ دیا اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ان نام نہاد سیاسی لوٹ مار کمیشن خوروں اور رشوت خوروں کو مسترد کردیا جس پر پارٹی ہرنائی کے ان تمام غیور عوام کا شکرگزار ہے اور ان کو یہ یقین دلائے گے کہ پشتونخوامیپ کے نمائندے ہمیشہ خادم بن کر اپنے عوام کی خدمت جاری رکھے گھی اور انشاء اللہ آئندہ بھی ایسے اجتماعی منصوبے تجویز کریں گے جس سے ضلع کے عوام کے اجتماعی مسائل حل ہونگے انہوں نے کہاکہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور زیر غور منصوبوں کی تکمیل سے ضلع ہرنائی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور ضلع کا شمار صوبے کے ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا انہوں نے کہاکہ پارٹی پر عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گے بلکہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔