پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں،نواز شریف

جمعہ 24 مارچ 2017 19:27

پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں،نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں ، دونوں ملکوں کو آزاد تجارت کے معاہدے کا پوری استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے پاک سری لنکا فرینڈ شپ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر افتخار عزیز نے ملاقات کی افتخار عزیز کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تمغہ خدمت سے نوازا جا چکا ہے وزیراعظم نے تمغہ خدمت کا اعزاز ملنے پر افتخار عزیز کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ تمغہ خدمت دوطرفہ دوستی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا اعتراف ہے جبکہ افتخار عزیز نے بصارت سے محروم افراد کیلئے آنکھوں کے مزید دس عطیات پیش کئے وزیراعظم نے بصارت سے محروم افراد کیلئے عطیے پر افتخار عزیز کو خراج تحسین بھی پیش کیا واضح رہے کہ افتخار عزیز کے دس عطیات پنجاب کے عوام بھی پیش کرچکے ہیں

متعلقہ عنوان :