ساہیوال : ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق، چار شدید زخمی،2 کی حالت نازک

جمعہ 24 مارچ 2017 19:27

ساہیوال : ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق، چار شدید زخمی،2 ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران پانچ افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے جن میں دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ساہیوال عارف والا روڈ پر خواجہ عارف کے قریب دلو پل پر ایک تیز رفتار کار نمبر 1495بی این اے الٹ جانے سے کار میں سوار بہاولنگر کا زمیندار اسد حسین اور اسکی چچی زوار بی بی جاں بحق اور اسکے تین بچے شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک بچے شہزاد کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر عارف چوک بائی پاس کے قر یب ہوا یہاں ایک ٹرالر نمبر 374پی ایل سی نے ایک موٹر سائیکل نمبر4552 وی آر پی پر سوار میاں بیوی کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں شاہدہ پروین جاں بحق جبکہ اسکا خاوند احمد حسن شدید زخمی ہوگیا جس کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔ ایک اور حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر محکمہ زراعت کے دفتر کے قریب ہوا یہاں ایک موٹر سائیکل ایک گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں عنائیت الہیٰ کالونی کا مشتاق احمد اور اسکا ساتھی اشفاق شدید زخمی ہوگیا تما م زخمیوںکو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔