مظفرا ٓباد:4 روز سے لاپتہ نوجوان لڑکی تاحال بازایاب نہ کرایا جا سکا،ایک ملزم گرفتار،تفتیش شروع کر دی گئی

جمعہ 24 مارچ 2017 19:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) حلقہ ایک کوٹلہ میں کالا قانون ، اندھیری نگری ، چار روز سے نوجوان لڑکی لاپتہ پولیس نے لڑکی کے کزن کو گرفتار کرکے تفتیش شرو ع کردی جبکہ مزید کاروائی کے لئے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

لڑکی کے والدین نے ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری بیٹی بازیاب کرنے میں مدد کریں انھوں نے کہا کہ اس میں وکیل کی سرپرستی میں میری بیٹی موجود ہے مگر پولیس ہاتھ ڈالنے میں بے بس نظر آرہی ہے تفصیلات کے مطابق حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی علاقے رویڑی کے غریب رہائشی سیف اللہ ولد عبداللہ کی 14,15سالہ بچی مسماة (م)جو کہ ایک مدرسہ میں قرآنی تعلیم حاصل کر رہی ہے چار ورز قبل گھر سے لاپتہ ہے جس کے والد سیف اللہ ولد عبداللہ نے تھانہ کہوڑی میں باقاعدہ چند افراد کی موجودگی میں ایف آئی آر درج کروائی جس کے باوجود اصل ملزم تک پولیس نہ پہنچ سکی اور لڑکی کے کزن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ لڑکی لے جانے والے سفیر کا سالہ بتایا جاتا ہے متاثرہ شخص سیف اللہ نے کہا کہ میری نابالغ بچی ایک وکیل کے پاس موجود ہے جس نے ورغلاء کر میری بچی کا نکاح کروانے کی کوشش کررہا ہے اور اس میں’’ سفیرولد محباللہ ‘‘ ملوث ہے اور وہ بھی گھر سے اسی روز سے غائب ہے جس نے میری بچی غائب ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ بچی کو اغواء کرنے والے افراد بااثر ہیں جس کی وجہ سے ہم بے بس ہیں انھوں نے کہا کہ ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان میری بچی کو بازیاب کروانے کے لئے خصوصی توجہ دیں انھوں نے کہا کہ اگر میری بچی کو کچھ ہوگیا تو اس کی ذمہ داری کالی وردی میں ملوث وکیل اور ’’ سفیر ‘‘ پر عائد ہوگی اور مجبوراًً ہم خودسوزی کریں گے ۔